اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النھار اخبار نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراقی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کل منگل کو پارلیمنٹ میں ایک ایسی قرارداد کا مسودہ پیش کرے جس کی بنیاد پر انیس سو چورانوے میں ترکی اور عراق کے درمیان طے پانے والا سیکورٹی معاہدہ، کہ جس پر صدام کے دور میں دستخط ہوئے تھے، منسوخ ہوجائے گا- سیکورٹی کے اس معاہدے کی بنیاد پرترکی کی فوج، پی کے کے گروہ کے افراد کا، تقریبا بیس کیلو میٹر تک عراق میں گھس کر تعاقب کرسکتی ہے- عراقی وزارت خارجہ نے اتوار کو بغداد میں ترکی کے سفیر کو طلب کرکے اس سلسلے میں عراقی حکومت کے احتجاج سے ان کو آگاہ کیا ہے-
واضح رہے کہ ترکی کے ایک سو تیس فوجی، جمعے کی شام کو کرد پیش مرگہ فورس کی تربیت کے بہانے عراق کے شہر موصل کے بشیقہ علاقے میں داخل ہوگئے-
قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم کے دفتر نے ہفتے کے روز صوبہ نینوا میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام بغداد حکومت کی اجازت کے بغیرانجام پایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲